21 November, 2024


دارالاِفتاء


زکات ادا کرنے کے بعد رقم کو بینک میں جمع کر دیا، یا دکان میں لگا دیا۔ اب آیندہ سال صرف اس رقم کے منافع پر زکات واجب ہوگی یا اصل رقم پر بھی واجب ہوگی؟ زکات کی ادایگی کے بعد بچی ہوئی رقم سے زمین خریدی تو آیندہ سال اس زمین کی صرف پیداوار میں زکات واجب ہوگی، یا زمین میں بھی واجب ہوگی؟ فضل امام، جامع مسجد لکھنورہ، پوسٹ کشن پورہ، سیوان، بہار- ۲۸؍ جمادی الآخرہ ۱۴۱۳ھ

فتاویٰ #2587

زکات پونجی اور نفع دونوں کے مجموعہ پر واجب ہوگی۔ زمین پر زکات نہیں اس کی پیداوار میں عشر ہے۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، مبارک پور، جلد ۷)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved