22 December, 2024


دارالاِفتاء


السلام عليكم ورحمه الله وبركاته سوال - لاؤڈ اسپیکر پر نماز پڑھنا کیسا ؟؟

فتاویٰ #2159

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الجواب: لاؤڈاسپیکر پر نماز پڑھنے،یعنی اس کے ذریعہ سنائی دینے والی آواز پر رکوع و سجودوغیرہ کرنےکا مسئلہ علماے کرام کے درمیان مختلف فیہ ہے۔ اکثر علماے اہل سنت کا فتویٰ یہ ہےکہ لاؤڈاسپیکر کی آواز پر اقتدا(رکوع وسجود وغیرہ)کرنے والوں کی نماز نہیں ہوگی،اور بہت سےعلماے کرام کافتویٰ یہ ہے کہ لاؤڈاسپیکر کی آواز پر اقتدا(رکوع وسجود وغیرہ)کرنے والوں کی نمازہوجائےگی۔ ہم کہتے ہیں کہ احتیاط اسی میں ہے کہ لاؤڈاسپیکر کی آواز پر اقتدا نہ کی جائےتاکہ تمام علماے اہل سنت کے نزدیک بالاتفاق نماز صحیح ودرست ہو۔ اس مسئلہ کی تفصیل کےلیے القول الازہرفی الاقتداء بلاؤڈ اسپیکر،مولفہ شیربیشہ اہل سنت علامہ محمد حشمت علی خان قادری رضوی لکھنوی۔ التفصیل الانور فی حکم صلوۃ لاؤڈاسپیکر(مجموعہ فتاویٰ علما)،مرتبہ حافظ محمد عمران قادری ،پیلی بھیت۔اسپیکر،مرتبہ مولانا محمد خلیل الرحمٰن رضوی ۔لاؤڈاسپیکر کا شرعی حکم،محقق مسائل جدیدہ مفتی محمد نظام الدین رضوی ۔فیصلہ جات شرعی کونسل،بریلی شریف وغیرہ کتابوں کا مطالعہ کریں ۔واللہ تعالیٰ أعلم ۔ کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــہ محمد ساجد علی مصاححی خادم الإفتاء والتدریس بالجامعۃ الأشرفیۃ، مبارک فور،أعظم جرہ ۲۶؍رجب المرجب ۱۴۴۴ھ/۱۸؍فروری ۲۰۲۳ء، شنبہ

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved