22 December, 2024


دارالاِفتاء


بکر نمازظہر کی چار رکعت کو بغیر پڑھے داخل جماعت ہو ا بعد جماعت پہلے چار سنت مؤ کدہ ادا کرے یا دوسنت مؤ کدہ اور نفل کے بعد ۔ وضاحت فرمائیں

فتاویٰ #1983

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- اسے اختیار ہے کہ چاہے چار رکعت پہلی والی پڑھ لے ، بعد میں بعد والی سنت مؤ کدہ پڑھے یا پہلے دو رکعت سنت مؤ کدہ پڑھ لے پھر ۴؍ رکعت پہلے والی پڑھے۔ افضل یہ دوسرا طریقہ ہے۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---[حاشیہ: فتح القدیر میں ہے: والأولی تقدیم الرکعتین؛ لأن الأربع فاتت عن الموضع المسنون فلا تفوت الرکعتان أیضا عن موضعہا قصدا بلا ضرورۃ۔ ج:۱ ، ص:۴۷۶، باب ادراک الفریضۃ، المکتبۃ التجاریۃ، مکہ مکرمہ۔ محمد نسیم]

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved