----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- زید ایک غیر مسلمہ کی برسی میں قرآن مجید پڑھ کر فاسق معلن ہوگیا۔ اسے امام بنانا جائز نہیں۔ اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے۔ غنیہ میں ہے: لو قدموا فاسقا یاثمون بناء علی أن کراہۃ تقدیمہ کراہۃ تحریم ۔ در مختار میں ہے: کل صلاۃ أدیت مع کراہۃ التحریم تجب إعادتہا۔ یہ کسی کی سمجھ میں آسکتا ہے کہ زید اتنا بے عقل گھامڑ ہے کہ ایک شخص اس کو لے کر گیا اور اس نے پوچھا بھی نہ ہوگا کہ کہاں چلنا ہے ۔ وغیرہ وغیرہ۔ اگر زید علانیہ توبہ کرے تو اس کو امام بنایا جا سکتا ہے ورنہ ہرگز ہرگز امام نہ بنائیں۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org