22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید سلائی کا کام کرتا ہے کچھ ہندو بھائی اپنی مورتی کا کپڑا سلواتے ہیں اور زید مورتی کے ناپ سے کپڑا سیتا ہے ۔ زید پر کیا حکم ہے؟ زید نماز کا پابند ہے اور کبھی کبھی امام کی غیر موجودگی میں امامت بھی کرتا ہے۔

فتاویٰ #1875

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- سلائی کرنے والا کپڑے کی سلائی کی اجرت لیتا ہے، اس سے کوئی بحث نہیں کہ وہ کپڑا کس کا ہے، کون پہنے گا۔ اس لیے زید پر کوئی الزام نہیں اس کے پیچھے نماز بلا کراہت درست ہے۔ البتہ اس نے ہندو کو بھائی کہا اس سے توبہ کرے۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved