22 December, 2024


دارالاِفتاء


امام باڑے پر تعزیہ کے ساتھ شیرینی رکھ کر یا بغیر تعزیہ کے فاتحہ پڑھنے والے امام کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں؟

فتاویٰ #1841

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- تعزیہ کے چبوترے پر شیرینی رکھ کر نیاز دینا ، دلانا رافضیوں کا طریقہ ہے اس لیے اس میں تشبہ بالروافض ہے اور ناجائز وگناہ، نیاز گھر دلائیں ۔ تعزیہ کے چبوترے پر ہر گز ہرگز نہ دلائيں ایسا امام جو تعزیہ کے چبوترے پر شیرینی رکھ کر نیاز دیتا ہے ، امامت کے لائق نہیں۔ ہاں اگر توبہ کرے تو اسے امام بنانے میں کوئی حرج نہیں اور یہی حکم امام باڑے کا بھی ہے۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved