22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید ایک مسجد کا مؤذن ہے، اور غسال کا بھی کام انجام دیتا ہے، اور نماز پڑھانے کی بھی صلاحیت ہے۔ سوال یہ ہے کہ امام کی غیر موجودگی میں یہ مؤذن نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟

فتاویٰ #1798

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- جب مؤذن میں امامت کی صلاحیت ہے تو اس کو امام بنانا بلا کراہت درست ہے۔ مردے کو غسل دینا کوئی حرام کام نہیں کہ اس کی وجہ سے امامت میں خلل آئے، بلکہ مردے کو نہلانا بھی فرض کفایہ ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved