22 December, 2024


دارالاِفتاء


(۱) مخنث، ہجڑا، نامرد امام ہوسکتا ہے یا نہیں؟ (۲) بھنگی کا کام کرنے والا مسلم، مؤذن یا امام بن سکتا ہے یا نہیں؟ میرے شہر میں کچھ مسلم نوجوان نگر پالیکا میں بھنگی کی سروس کرتے ہیں؛ لہذا ان کے اذان دینے پر لوگوں میں اختلاف ہے جس کی وجہ سے وہ نوجوان نماز پڑھنا ہی چھوڑ دیے۔

فتاویٰ #1752

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- (۱) مخنث ہجڑے کو امام بنانا مکروہ ہے، جب کہ اس میں مردانہ علامت غالب ہو، ورنہ باطل۔ وھو تعالیٰ اعلم۔ (۲) مسلمان بھنگی کی اذان میں کوئی حرج نہیں، البتہ امام بنانا مکروہ ہے کہ کم از کم ان کو امام بنانے میں تقلیل جماعت ہوگی۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved