8 September, 2024


دارالاِفتاء


ہمارے شہر میں ایک حافظ قرآن مقیم ہیں، ان کا کارو بار ریڈیو ریپیرنگ، ریڈیو فروخت کرنا ہے، ہم اہل شہر مذکورہ حافظ صاحب کو رمضان شریف کے لیے قرآن سنانے کے لیے مقرر کرنا چاہتے ہیں، ان کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟

فتاویٰ #1751

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- ان حافظ کے پیچھے نماز بلا کراہت درست ہے۔ ریڈیو کی مرمت حرام و ناجائز نہیں اور نہ ریڈیو رکھنا حرام و ناجائز ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved