22 December, 2024


دارالاِفتاء


ایک امام صاحب الحمد شریف کے لفظ اَنْعَمْتَ کو اَنْعَمْتُ پڑھتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟ منع کرنے پر قراءت کو دلیلِ جواز بناتے ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ اللہ اَکبر کو اللہ اِکبر کہتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے؟ فقط والسلام۔

فتاویٰ #1750

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- دونوں غلط ہے۔ اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں۔ اَنْعَمْتَ میں اَنْعَمْتُ کوئی قراءت نہیں۔ امام جھوٹ بول رہا ہے، افترا کر رہا ہے، اسی طرح اللہ اِکبر [ الف کے زیر کے ساتھ] مہمل لفظ ہے۔ وھو تعالیٰ اعلم۔---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved