8 September, 2024


دارالاِفتاء


اکروں (دو زانو) یا پالتھی مار کر پورب، اتر، دکھن رخ، مسئلہ جان کر مسجد میں بیٹھنے والا اذان و امامت کا مستحق ہے یا نہیں؟

فتاویٰ #1711

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- مسجد میں پالتھی مار کر بیٹھنا جائز ہے، اور مسجد میں کسی طرف بھی رخ کرنا یا پیٹھ کرنا منع نہیں۔ ہاں خطیب اور واعظ کے سوا کسی کو قبلہ کی طرف پیٹھ کرنا مکروہ تنزیہی ہے۔ ایسے لوگوں کے پیچھے نماز بلا کراہت درست ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved