بسم اللہ الرحمن الرحیم – الجواب ــــــــــــــ: حدیثوں میں دائیں طرف ، بائیں طرف ، مقتدیوں کی طرف تینوں طرف چہرہ پھیرنے کا ذکر ہے، اکثر داہنی طرف رخ انور موڑتے تھے۔ نماز کے بعد مصلے کو لپیٹنا ایک رواج ہے اگر کوئی نہ کرے تو کوئی حرج نہیں۔ دعاؤں میں گلستاں، بوستاں کے اشعار پڑھنا بلا شبہہ جائز ہے۔ کھانا آگے رکھ کر فاتحہ دینے میں کوئی حرج نہیں۔ تفصیل کے لیے ’’جاء الحق‘‘ کا مطالعہ کریں۔نویں اور دسویں محرم کو روزہ رکھنا مستحب ہے ۔ نویں اور دسویں محرم کو چھٹی دینے میں کوئی حرج نہیں۔ اس میں روافض سے تشبہہ کا سوال ہی نہیں۔ روزہ رکھ کر پڑھنا پڑھانا دشوار ہوتا ہے۔ جو مدرسین یا طلبہ روزہ رکھیں گے انھیں دشواری ہوگی اس نیت سے چھٹی دی جاتی ہے۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵،(فتاوی شارح بخاری))
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org