8 September, 2024


دارالاِفتاء


نماز جمعہ کی اذان ثانی مسجد کے دروازے پر ہوتی ہے لیکن بکر کا کہنا ہے کہ دروازے پر اذان دینا جائز نہیں، نہ کسی کتاب میں نہ اسلاف سے کہیں حکم ملتا ہے آیا بکر کا یہ کہنا غلط ہے یا صحیح؟

فتاویٰ #1496

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم – الجواب ــــــــــــــــــــ: مسجد کا دروازہ اگر مسجد سے باہر ہے اور منبر کے سامنے ہے تو بلا شبہ دروازے پر اذان دینی درست ہے۔ ابو داؤد شریف میں ہے کہ حضور اقدس ﷺ اور حضرات شیخین کریمین رضی اللہ تعالی عنہما کے عہد میں منبر کے سامنے مسجد سے باہر مسجد کے دروازے پر اذان ہوتی تھی۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵( فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved