22 December, 2024


دارالاِفتاء


اذان کے بعد کی دعا ہاتھ اٹھا کر پڑھنی چاہیے یا ہاتھ گراکر ۔ زید کا کہنا ہے کہ اذان کے بعد کی دعا ہاتھ اٹھا کر نہیں پڑھنا چاہیے۔ مستحب اور بہتر طریقہ کیا ہے؟

فتاویٰ #1436

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: اذان کے بعد کی دعا بھی ہاتھ اٹھا کر پڑھیں ، یہی سنت ہے ہر دعا کے لیے مطلقاً ہاتھ اٹھانا مسنون ہے اس عموم میں اذان کے بعد کی دعا بھی داخل ہے اور اسی پر مسلمانوں کا تعامل ہے۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved