8 September, 2024


دارالاِفتاء


استنجا اور پاخانے کی دعا تحریر فرما دیں۔

فتاویٰ #1385

• استنجا اور پاخانہ دونوں کی دعا ایک ہے۔ داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھے: بسم اللہ اللہم إنی أعوذ بک من الخبث والخبائث۔ نکلنے کے بعد یہ دعا پڑھے: غفرانک الحمد للہ الذی أذہب عنی ما یؤذینی وأمسک علي ما ینفعني۔ • آگے یا پیچھے سے جب نجاست نکلے تو ڈھیلوں سے استنجا کرنا سنت ہے اور اگر صرف پانی ہی سے طہارت کرلی تو بھی جائز ہے مگر مستحب یہ ہے کہ ڈھیلے لینے کے بعد پانی سے طہارت کرے۔ (بہار شریعت ،حصہ دوم،ص:۴۱۲، بحوالہ فتاوی عالم گیری) مشاہدی

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved