8 September, 2024


دارالاِفتاء


گھر کا لوٹا جو پیشاب خانہ میں لے جا کر رکھا جاتا ہو جہاں پیشاب بھی بچے کرتے ہوں اور وہی لوٹا پائخانہ کے لیے کھیت میں لے جاکر وہیں پر رکھا جاتا ہو تو اس لوٹے کی پیندی پاک رہے گی یا ناپاک اور ناپاک رہے گی تو ہمارے گھروں کی عورتیں لوٹے کو صاف کرنے کے لیے راکھی لگا کر لوٹا صاف کرتی ہیں ہاتھ سے رگڑتی ہیں، کبھی پیندی کو رگڑتی ہیں کبھی اوپر کے حصہ کو رگڑتی ہیں ۔ اس طرح سے صاف کرنے پر پورا لوٹا ناپاک ہو جائے گا یا نہیں؟

فتاویٰ #1378

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: ناپاک جگہ رکھنے سے لوٹے کی پیندی ضرور ناپاک ہوگی عورتوں کے مانجھنے سے ضرور سب لوٹا ناپاک ہو جائے گا لیکن اخیر میں جب پانی بہا کر راکھ دور کر دی جائے گی تو لوٹا پاک ہو جائے گا۔ لوٹا صرف پانی بہانے سے پاک ہوجاتا ہے۔(البتہ عورتوں کو چاہیے کہ پہلے لوٹے کا ناپاک حصہ پاک کر لیں، اس کے بعد راکھی یا مٹی وغیرہ سے پورے لوٹے کو صاف کریں کہ بلا وجہ پاک حصے کو ناپاک کرنا ناجائز ہے۔) واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved