26 December, 2024


دارالاِفتاء


زری والے کپڑوں کو بجاے پانی کے پٹرول سے صاف کیا جاتا ہے کہ پانی سے خراب ہو جاتے ہیں، آیا اس طرح سے وہ پاک ہو سکتے ہیں؟ بیان فرمائیں۔

فتاویٰ #1374

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: پاک ہو جائیں گے۔ ہر ایسی پاک بہنے والی چیز سے کپڑے کو دھونا جائز ہے جو بہنے والی اور نجاست کو چھڑانے والی ہو اور ایسی نہ ہو کہ خود چپک کر رہ جائے جیسے سرسوں کا تیل۔ مونگ پھلی کا تیل کہ جہاں لگتا ہے خود چپک کر رہ جاتا ہے۔ بخلاف پٹرول کے کہ وہ نجاست اور میل چھڑاتا بھی ہے اور چپکتا بھی نہیں۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved