بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: زید معذور ہے وہ اسی حالت میں نماز پڑھے اس کا وضو ریاح خارج ہونے سے نہیں ٹوٹے گا البتہ اسے ضروری ہے کہ جس نماز کے وقت میں وضو کیا جب اس نماز کا وقت نکل جائے گا تو اس کا وضو ٹوٹ جاے گا، دوسرے وقت کی نماز کے لیے پھر وقت ہونے پروضو کرے، اس کے لیے نماز کے وقت کا نکلنا ناقض وضو ہے۔ اور کسی نماز کے وقت میں وضو کیا تو جب تک نماز کا وقت نہ نکلے اس وضو سے جتنی نمازیں چاہے پڑھے۔ البتہ اسے مسجد میں جانے کی اجازت نہیں اس لیے کہ وہ کہتا ہے کہ ریاح میں بدبو ہوتی ہے اور بدبو سے مسجد کو بچانا واجب۔ اس پر یہ واجب ہے کہ کوشش کرے روئی رکھ کر لنگوٹ باندھ کر اگر اتنا موقع مل سکے کہ وضو کر کے فرض نماز پڑھ سکے اور ریاح خارج نہ ہو تو ایسا ہی کرے اور اگر روئی وغیرہ رکھنے کے باوجود لنگوٹ باندھنے کے باوجود بھی ریاح نکلے یا اس سے کسی ضرر کا صحیح اندیشہ ہے تو اس تکلف کی حاجت نہیں۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org