8 September, 2024


دارالاِفتاء


غسل میں حکم ہے کہ پہلے دونوں ہاتھ دھو کر پھر جاے استنجا دھوئے چاہے نجاست لگی ہو یا نہیں۔ اب ایسی صورت میں جب کہ باہر عوامی نل وغیرہ پر غسل کر رہا ہو اور عوام موجود بھی ہوں تو مکمل غسل کس طرح کرے؟ بینوا وتوجروا

فتاویٰ #1303

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: جہاں نجاست لگی ہو وہاں اور استنجا کی جگہوں پر کپڑے کے اوپر خوب پانی ڈالے جس سے ظن غالب ہو جائے کہ نجاست بہ گئی ہوگی۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved