26 December, 2024


دارالاِفتاء


حسنو کا انتقال ہواچھوڑا زوجہ مسماۃجونہ کو اور دو لڑکے اکبر خان اور جنتی خان کو اور تین لڑکیاں نوکھا بی بی، ولیہ بی بی، مظلومہ بی بی۔ اس کے بعد انتقال ہوا مسماۃ جونہ کا چھوڑا ورثۂ مذکور کو ، اس کے بعد نوکھا بی بی کا انتقال ہوا، چھوڑا ورثۂ مذکور کو پس ترکہ حسنو کا کس طرح تقسیم ہوگا۔ بینوا توجروا۔

فتاویٰ #1258

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب : مسماۃ جونہ اور مسماۃ نوکھا بی بی نے جب کہ ورثہ مذکور کے علاوہ اور ورثہ نہیں چھوڑا تو وہ کان لم تکن ہوئیں۔ لہذا بعد تقدیم ما تقدم علی الارث حسنو کا ترکہ ۶؍ سہام پر تقسیم ہو کر دو دوسہام اکبر خان و جنتی کو ، ایک ولیہ کو اور ایک مظلومہ کو ملیں گے۔ واللہ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved