22 December, 2024


دارالاِفتاء


مسجد کے در طاق رکھنا چاہیے یا جفت۔ اگر جفت ہوں تو اس مسجد میں نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

فتاویٰ #1238

بسم اللہ الرحمن الرحیم - الجواب: مسجد وہ مکان ہے جس کو مسلمانوں نے نماز پنج گانہ کے لیے تعمیر کیا ہو۔ اس کے در خواہ جفت ہوں یا طاق وہ بہر حال مسجد ہے، اس میں بہر صورت نماز جائز ہے، لیکن مسجد کے در طاق ہونا بہتر و افضل ہے۔ حدیث میں وارد ہے: اللہ وتر و یحب الوتر۔ اس لیے مسجد کے در بعدد طاق رکھنے کا طریقہ زمانۂ قدیم سے چلا آرہا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved