21 November, 2024


دارالاِفتاء


زید ساڑھے پانچ بسوا آراضی پرمدت سولہ سال سے غاصبانہ کاشت کرتا چلا آرہا ہے ، اور یہ ٓاراضی مسجد پر وقف ہے مگر اب تک زید نے نہ غلہ دیا ،نہ لگان ،اور اب زید بخوف آخر ت دینا چاہتا ہے ۔ لہٰذا ایسی صورت میں زید لگان دے یا غلہ اور دونوں چیزوں میں سے دے تو کس حساب سے؟ بینوا توجروا۔

فتاویٰ #1233

بسم اللہ الرحمن الرحیم - الجواب: زید توبہ و استغفار کرے اور زمین مسجدکے متولی کو فوراً حوالے کردے اور زمانۂ غصب کی آراضی کی لگان یعنی وہ لگان جو اس حیثیت کے کھیتوں کی عام طور پر ہوا کرتی ہے ادا کرے۔ واللہ تعالی اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved