8 September, 2024


دارالاِفتاء


عیسائی اور یہودی کے گھر کا کھانا کیسا ہے جب کہ وہ اہلِ کتاب کہلاتے ہیں ۔ علاوہ اس کے ہندو جو مشرک ہے اس کے یہاں کا کھانا کیسا ہے؟ از روے شرع کیا حکم ہے؟ بینواتوجروا۔

فتاویٰ #1188

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب: عیسائی اور یہودی جو اہلِ کتاب ہیں اور اپنے دین پر قائم ہیں ان کے یہاں کا کھانا مطلقاً جائز ہے ، جب کہ کسی حرام شے کے ساتھ اس کا تعلق نہ ہو۔ اسی طرح ہندو مشرک کے یہاں کا کھانا سواے گوشت کے ہر چیز جائز ہے جب کہ کسی حرام کے ساتھ اس کا تعلق نہ ہو ۔ ہاں ان لوگوں کے یہاں جا کر ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانے کی ممانعت آئی ہے۔ اس سے بچنا لازمی ہے ۔ مسئلہ میں بہت تفصیل ہے مگر جو تحریر کیا گیا وہ شافی و کافی ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved