8 September, 2024


دارالاِفتاء


زید نے اپنی بیوی ہندہ کو یہ الفاظ کہے کہ میں نے طلاق دیا ، طلاق دیا، طلاق دیا،تین طلاق رجعی۔ ایسی صورت میں ہندہ پر کون سی طلاق واقع ہوئی؟ یہ تین طلاق رجعی ۱۷ ؍ستمبر ۱۹۵۳ء بروز جمعہ کو دیا ہے ، اس کے بعد سے زید نے ہندہ سے کسی قسم کی خلوت نہیں کی۔ ہندہ بال بچے والی ہے ۔ بینوا و توجروا ۔ پتہ حسب ذیل پر روانہ فرمائیے۔

فتاویٰ #1106

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: زید نے اپنی زوجہ ہندہ کو جب تین طلاقیں دیں تو یہ طلاق مغلظہ واقع ہوئی، ہندہ زید پر قطعاً حرام ہوگئی ۔دو طلاق صریح تک رجعت کا حق ہے اس کے بعد جب کہ تیسری طلاق دی تونہ رجعت کا حق رہا نہ نکاح کا حق رہا ۔ قرآن مجید کا حکم ہے ۔ فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهٗ١ؕ ۔ اگردو طلاق دینے کے بعد تیسری طلاق دی تو اس کے بعد وہ عورت اس کے لیے حلال نہیں تاوقتیکہ حلالہ نہ کرے۔واللہ تعالیٰ اعلم. (فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved