بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــ: جماع کے وقت جو لباس جسم پر ہوتا ہے وہ پاک ہے ، جس کپڑے کو نجاست لگ گئی وہی ناپاک ہوگا اور اتنا ہی ناپاک ہوگا جتنے کپڑے پر نجاست لگی، باقی حصہ اس کپڑے کا بھی پاک ہے۔ لہٰذا صرف کپڑے کے اس حصے کو دھونے کا حکم ہے جس میں نجاست لگی۔ اب اگر وہ نجاست انگریزی دَور کے سکے کے برابر ہے تو اسے دھونا واجب اور اس سے زیادہ ہے تو اسے دھونا فرض ہے۔(فتاوی حافظ ملت)
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org