26 December, 2024


دارالاِفتاء


اسلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلے کے بارے میں۔ زید جو کے ایک مسلمان ہے وہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہتا ہے۔ اس نے بکر ے اور مینڈھے کے گوشت کا ھول سیل کا کام شروع کیا ہے۔ زید کے بقول جانوروں کے ذبیحے اور گوشت کی سپلائی کا طریقہ کاردرج ذیل ہے۔ 1۔ زید یا زید کاکوئی ملا زم جانوروں کے فارمز سے جانور خریدتا ہے۔ 2۔ اس کے بعد جانوروں کو ایک ذبح خانے میں لے جاتے ہیں ۔ ذبح خانے کا مالک غیر مسلم ہے لیکن جانورں کو ذبح کرنے والے مسلمان ہوتے ہیں۔ 3۔ ذبح خانے میں جو بھی جانور ذبح ھوتا ہے اس کا پہلے یہاں کی گورنمنٹ کے قانون کے مطابق میڈیکل چیکپ ھوتا ہے۔ جو جانور میڈیکلی فٹ نہ ہو اس کو ذبح نہیں کیا جاتا۔ 4 ۔ ہر جانور کو ذبح کرنے سے پہلے اس کے سر پر ایک بجلی کی نوک دار گن سے کرنٹ دیا جاتا ہے۔ اس پروسیس کو سٹننگ کہتے ہیں۔اس سے جانور کچھ وقت کے لئے بیھوش ھو جاتا ھے۔ اسی بیھوشی کی حالت میں ذبح کرنے والا (مسلمان) تکبیر پڑھ کر جانور ذبح کر دیتاہے۔ زید اور دیگر مسلمان جو گوشت کا کام کرتے ہیں کہ بقول ذبح سے پہلے جانور کو کرنٹ دینے سےجانور کبھی نہیں مرتا۔ اور آسڑیلیا میں جانور کو سٹن کیئے بغیر ذبح کرنا غیرقانونی ہے۔ 4۔ جانوروں کو ذبح کرنے کے بعد اس کی مشینوں کے ذریعے اس کی کھال اتاری جاتی ہے اور اس کے پیٹ میں سے صفائی کی جاتی ہے۔ 5۔ کھا ل اتارنے کے بعد سالم جانور کے گوشت پر جس کمپنی کے یہ جانور ہوتے ہیں اس کی مھر لگا دی جاتی ہے۔ زید کے جانوروں کے گوشت پر زید کی کمپنی کی مہر ھو گی۔ 6۔ اس کے بعد پھر گوشت کا ٹیسٹ ھوتا ھے ۔ جس کے گوشت میں کوئی مسلہ ہو اس کمپنی کو آگاہ کر دیا جا تا ہے۔ 7۔ پھر یہ پورے جانوروں کے صفائی شدہ گوشت ( بغیر کٹائی کے اور زید کی کمپنی کی مہر کے ساتھ) کم وبیش 12 گھنٹے ذبح خانے کے برف خانے میں رہتا ھے۔ اس دوران ھر وقت کوئی مسلمان وہاں موجود ھو یہ ضروری نہیں۔ 8۔ پھر گوشت کے مخصوص ٹرک میں ، جس میں دوسرے ھول سیل کمپنیوں کے حلال جانوروں کا گوشت بھی ہوتاہے ، زید کے جانوروں کا گوشت مختلف مسلمانوں کی گوشت کی دکانوں پر سپلائی کیا جاتا ھے۔ اور ان دکانوں سے مسلمان گوشت کٹوا کر خریدتے ہیں۔ 9۔ زید خود بھی آرڈر پر گھروں میں گوشت سپلائی کرتا ہے ۔ 10۔ زید کے بقول ایسا ممکن نہیں ہے کہ اس کے جانوروں کا گوشت دوسری کمپنی کے جانوروں کے ساتھ مکس ہو جائے کیونکہ ہر جانور کے گوشت پر ہر کمپنی کی مہر ھوتی ھے۔ کیا جن مسلمانوں کی دکانوں پر زید گوشت سپلائی کرتا ہے اور زید سے ڈاریکٹ گوشت لینا جائز ہے؟

فتاویٰ #435


Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved