21 November, 2024


دارالاِفتاء


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔اس مسئلہ کے بارے تفصیلی جواب عنایت فرمادیں۔ ۔مسئلہ۔ عمرو کہتاہےروزے کی حالت میں انجکشن لگوانے کے بارے اہل سنت کا اختلاف ہے بعض روزے کے فساد اور بعض عدم فساد کے قائل ہیں جو جس پر عمل کرے، کرسکتا ہے۔ دوسرے فریق کو فروعی مسائل میں غلط برابھلا نہیں کہناچاہیے کیونکہ اعلی حضرت مجدددین ملت امام اہلسنت کیساتھ اپنے شاگردوں کابعض مسائل میں اختلاف ہے ۔قنوت نازلہ۔ عورتوں کیلے زیارت قبوروغیرہ۔لیکن زید کہتاہے یہ مسئلہ اختلافی اجتہادی فرعی نہیں ہے کیونکہ اجتہاد کادروازہ بند ہے۔ میرے (یعنی سائل) نزدیک دوسرے فریق کا اختلاف برائے اختلاف ہے اور روزہ انجکشن سے فاسدہوتاہے اور جوعدم فساد کافتوی دیتے ہیں۔ یہ ایسے ہی غلط رائے اور شریعت پر افتراء ہے جیسے روزے دار کو روزے کی حالت میں کھانے پینے کاکہنا۔ صحیح صورتحال کیا ہے اس سے آگاہ فرمائیں۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔۔ سائل حافظ شمس الرحمن قادری ڈیرہ اسماعیل خان خیبرپختون خواہ پاکستان......۔4نومبر2021

فتاویٰ #2082


Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved