22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید سترہ ۱۷؍ سال کی عمر سے نماز کی پابندی کرتا ہے اب وہ قضاے عمری کرنا چاہتا ہے تو اس سے پندرہ سال کے بعد جو نمازیں قضا ہوئی ہیں ان کی ہی قضا کرے گا یا اس سے پہلے بارہ سال سے جو قضا ہوئی ہیں ان کی بھی؟ از روے شرع جواب دیں۔ واضح رہے کہ زید سے علامت بلوغ مثلاً احتلام وغیرہ پندرہ سال کے بعد سے صادر ہوئی۔

فتاویٰ #2007

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- جس دن اس کی عمر پندرہ سال کی ہوئی اس دن سے وہ قضا ے عمری کا حساب لگائے مگر دماغ پر زور دے کر سوچ لے کہ کہیں پندرہ سال کی عمر سے پہلے بلوغت کی کوئی علامت تو ظاہر نہیں ہوئی ہے؟ اگر ایسی صورت ہو تو جس دن کے بارے میں اس کا دل جمے کہ فلاں تاریخ سے علامت بلوغ ظاہر ہوئی ہے اس دن سے حساب لگائے۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved