22 December, 2024


دارالاِفتاء


اگر ظہر کی نماز قضا ہوجائے تو عصر کی اذان ہونے کے بعد قضا پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اگر عصر کی نماز قضا ہو گئی تو پہلے مغرب کی نماز ادا کریں کہ عصر کی نماز ۔ اگر مغرب کی نماز کے بعد قضا نماز پڑھے تو نماز الٹا پلٹا ہو جائے گی۔ تفصیل سے جواب دیں۔

فتاویٰ #2004

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- عصر کی نماز کے بعد ظہر یا کسی بھی نماز کی قضا پڑھ سکتا ہے۔ عصر کی نماز اگر قضا ہوئی اور وہ صاحب ترتیب ہے تو پہلے عصر کی نماز پڑھ لے پھر مغرب کی ورنہ مغرب کی نماز بھی نہیں ہوگی ۔ اور اگر وہ صاحب ترتیب نہیں ہے تو اسے اختیار ہے چاہے پہلے پڑھے یا بعد میں ۔صاحب ترتیب وہ شخص ہے جس کی پانچ وقت سے زائد نمازیں قضا نہ ہوں۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved