22 December, 2024


دارالاِفتاء


مقتدی نے امام کو لقمہ دیا اور امام نے قبول نہ کیا یا پیچھے سے پڑھنا شروع کر دیا تو لقمہ دینے والے کا کیا حکم ہے؟ یا دو شخصوں نے لقمہ دیا اور امام نے قبول کیا مگر یہ پتہ نہ چلا کہ کس کا لقمہ لیا اب ان دونوں کا کیا حکم ہے؟

فتاویٰ #1976

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- اگر انھوں نے صحیح لقمہ دیا تو دونوں صورتوں میں مقتدیوں او ر امام کی نماز صحیح ہوگئی بشرطے کہ امام نے ایسی غلطی نہ کی ہو جس سے نماز فاسد ہو جاتی ہو ورنہ سب کی نماز گئی۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved