3 January, 2025


دارالاِفتاء


فرض نماز میں لقمہ دینا جائز ہے یا نہیں خواہ قراءت میں غلطی ہو یا ادایگی ارکان میں اور اگر امام نے لقمہ لے لیا تو کیا سجدۂ سہو واجب ہو جائے گا؟

فتاویٰ #1975

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- امام کی غلطی پر لقمہ دینا جائز ہے بلکہ اگر غلطی ایسی ہے جس سے نماز کے فاسد ہونے کا اندیشہ ہو تو ضروری۔ اگر واقعی غلطی ہوئی ہے تو اس کو لقمہ لینا ہی چاہیے اس سے نماز فاسد نہیں ہوگی۔ البتہ غلط لقمہ دینا حرام ہے۔ امام اگر غلط لقمہ لے گا تو امام کی نماز فاسد ہو جائے گی اور پھر سب مقتدیوں کی۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved