22 December, 2024


دارالاِفتاء


نماز میں کوئی ایسی غلطی ہوگئی کہ اب دوران نماز اس کی تلافی نہیں ہو سکتی اور نہ سجدۂ سہو سے وہ کمی پوری ہوگی تو کیا ایسی حالت میں دوران نماز دونوں سلام پھیر کر نماز کو ختم کر سکتے ہیں؟

فتاویٰ #1966

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- ایسی غلطی صرف ترک فرض ہے اگر ایسی کوئی غلطی ہو جاتی ہے کہ جس سے نماز فاسد ہو جائے تو نماز ختم ہو گئی دوبارہ تحریمہ باندھ کر نماز پڑھے۔ بعض فرائض ایسے بھی ہیں کہ اگر وہ اپنی جگہ سے چھوٹ جائیں تو دوسرے موقع پر ادا کیے جا سکتے ہیں اور سجدۂ سہو کر لینے سے نماز ہو جاتی ہے۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved