3 January, 2025


دارالاِفتاء


بکر نے ایک روز فلم دیار مدینہ دیکھا۔ اس کے بعد یا پہلے اس کے فلم دیکھنے کا ثبوت نہیں ملتا۔ مذکورہ فلم کو جہاں بکر امامت کرتا ہے وہاں کے پچہتّر فی صدی لوگوں نے دیکھا ۔ تقریباً چھ ماہ گزرجانے کے بعد چند لوگ اسی بنا پر بکر کی امامت سے کراہیت ظاہر کرتے ہیں۔ اس صورت حال پر بکر کی امامت میں نماز درست ہے یا نہیں؟

فتاویٰ #1941

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- کوئی فلم جائز نہیں، امام نے جس وقت یہ فلم دیکھی اسی وقت فاسق معلن ہو گیا۔ اسی وقت سے اسے امام بنانا ناجائز ہوگیا۔ اور ا س کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ۔ اب اگر یہ امام توبہ کرے تو اس کو امام بنانے اور اس کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved