----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- حرمین طیبین کے امام نجدی ہیں اور نجدیوں کے عقائد کے بارے میں مولوی حسین احمد ٹانڈوی نے جن کو ان کی جماعت والے مولانا مدنی کہتے ہیں ، اپنی کتاب ’’الشہاب الثاقب‘‘ میں لکھا ہے کہ ’’یہ شان رسالت میں انتہائی گستاخ ہوتے ہیں‘‘۔ مسلمانوں کا اس پر اجماع ہے کہ شان رسالت میں ادنی سی گستاخی کرنے والا کافر ہے۔ جیسا کہ شفا شریف اور اس کی شرح اور شامی میں مذکور ہے۔ ایسی صورت میں نجدیوں کی نماز نماز ہی نہیں ، اس لیے کہ نماز صحیح ہونے کے لیے ایمان شرط ہے، جب ایمان ہی نہیں تو نماز کیسی اس لیے ان کی اقتدا میں نماز پڑھنا نہ پڑھنے کے برابر ہے۔واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org