----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- نماز جنازہ جوتا پہن کر پڑھنے میں کراہت ضرور ہے، بلکہ اگر جوتے میں نجاست لگی ہوگی تو نماز ہی نہ ہوگی، اگرچہ تلوے میں لگی ہو۔ اس ضدی امام کو اس بات پر مجبور کیا جائے کہ جوتا اتار کر نماز جنازہ پڑھائے۔ اگر نہ مانے تو اس سے نماز ہرگز ہرگز نہ پڑھوائی جائے۔ اس کا خطرہ ہے کہ جوتے میں کہیں نجاست لگی ہو اور نماز ہی نہ ہو، جب امام کی نہ ہوگی تو کسی مقتدی کی نہ ہوگی، تو لازم آئےگا کہ میت بغیر جنازہ دفن ہوگئی۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org