22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید ایک مسجد کا امام ہے،اس نے ایک غیر مسلم کے انتخاب میں مسلم و غیر مسلم عوام سے اس بنا پر اس کے لیے ووٹ طلب کیا کہ مذکورہ شخص نے دارالعلوم مجاہد ملت کی امداد تقریباً پانچ چھ ہزار روپے کے سامان سے کیا۔ تو کیا زید مذکور کا فعل شریعت کے خلاف ہے؟ اور زید امامت کے لائق نہیں؟ اور اگر ہے تو زید کو قابل امامت نہ جاننے والوں کے لیے شرعی حکم کیا ہوگا؟

فتاویٰ #1787

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- اپنی مصلحتوں اور فائدوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس دور میں کسی غیر مسلم کے الیکشن کے لیے پرچار کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے۔ اس پر اعتراض کرنا جہالت ہے۔ ایک سال خود حضرت مجاہد ملت ﷫نے کانگریس آئی کو ووٹ دینے کی اپیل کی تھی۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved