----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- ہر شخص کو یہ سوچنا چاہیے اور اپنے دل سے پوچھنا چاہیے کہ کیا اس سے کوئی گناہ نہیں ہوا ہے۔ اس لیے لوگوں کے حالات کا تجسس کہ کوئی گناہ کر رہا ہے یا نہیں کر رہا ہے، یا کیا کر رہا ہے، حرام ہے۔ قرآن میں ہے: وَ لَا تَجَسَّسُوْا ۔ اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی مستحسن ہے۔ حدیث میں ہے: مَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَہُ اللہُ ۔ جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرےگا اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی فرمائےگا۔ کسی مسلمان کے خفیہ گناہ کا اظہار حرام ہے۔اور جس کے بارے میں یہ شک ہو کہ یہ خفیہ گناہ کر رہا ہے، اس کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں، کون ہے جو خفیہ گناہ سے بچا ہوا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org