8 September, 2024


دارالاِفتاء


زید اپنے پیر کے مزارپر سجدہ کرتا ہے، روزانہ بعد نماز فجر اور جس وقت بھی جائے۔ اور امامت بھی کرتا ہے۔ اس کے پیچھے نماز ہوسکتی ہے یا نہیں؟

فتاویٰ #1721

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- اپنے پیر کے مزار کو سجدہ کرنے کی وجہ سے زید فاسق معلن ہے، اسے امام بنانا گناہ، اس کے پیچھے پڑھی ہوئی نمازوں کا دہرانا واجب۔ کسی قبر یا کسی غیر خداکو سجدہ کرنا اگرچہ بہ نیت تعظیم ہو، حرام یا گناہ ہے۔ مجدد اعظم اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ نے رسالہ مبارکہ ’’الزبدۃ الزکیۃ‘‘ میں ایک آیت اور چالیس احادیث اور سیکڑوں فقہاے کرام کے ارشادات سےثابت فرمایا کہ اللہ ﷯ کے علاوہ کسی کو سجدہ کرنا حرام ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved