22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید باوجودے کہ جاہل ہے، صرف ناظرہ قرآن شریف کی تعلیم پائے ہوئے ہے، شریعت مطہرہ کا پابند بھی نہیں ہے، دھات کی انگوٹھی پہن کر امامت کرتا ہے، ڈراما، ناچ، ٹیلی ویژن وغیرہ بھی دیکھتا ہے۔ کیا زید کی اقتدا میں مسلمانان مانک چوک کی نماز درست ہے؟

فتاویٰ #1693

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- جو شخص شریعت کا پابند نہ ہو، یعنی ناجائز کاموں کا ارتکاب کرتا ہو، وہ فاسق ہے۔ چاندی کے علاوہ کسی بھی دھات کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں۔ چاندی کے علاوہ کسی بھی دھات کی انگوٹھی پہننے والا فاسق معلن ہے۔ ناچ ڈرامہ دیکھنا بھی حرام ہے، اس لیے زید اس لائق نہیں کہ اسے امام بنایا جائے۔ اسے امام بنانا گناہ، اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ۔ غنیہ میں ہے: لَوْ قَدَّمُوا فَاسِقاً یَّا ثمُوْنَ بِنَاءً عَلَیٰ أَنَّ کَرَاھَۃَ تَقْدِیْمِہٖ کَرَاھَۃُ تَحْرِیْمٍ ۔ در مختار وغیرہ میں ہے: كُلُّ صَلَاۃٍ أُدِّيَتْ مَعَ كَرَاھَۃِ التَّحْرِيمِ تَجِبُ إعَادَتُھَا ۔واللہ تعالیٰ اعلم۔ ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved