بسم اللہ الرحمن الرحیم – الجواب ــــــــــــــ بکر کا یہ جملہ کہ ’’آسمان سے کتاب نازل ہونے والی ہے ‘‘-آخر تک- صریح کلمۂ کفر ہے اگرچہ بکر نے بطور ہزل کہا ہے مگر کلمۂ کفر بکنے میں جدوہزل برابر ہے ۔ بکر پر فرض ہے کہ اس کلمۂ ملعونہ سے توبہ کرے، تجدید ایمان کرے، بیوی والا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے، اس کے سابقہ سارے اعمال اکارت گئے۔ اس کی اس کے پیر سے بیعت فسخ ہو گئی ، اجازت ختم ہو گئی ۔ اگر اس کو پیری مریدی کرنی ہے کسی پیر جامع شرائط سے مرید ہو اس سے اجازت حاصل کرے پھر پیری مریدی کر سکتا ہے۔ جس دن سے اس نے یہ کلمہ بکا اس دن اس وقت کے بعد سے اس کے پیچھے جتنی نمازیں پڑھی ہیں سب اکارت گئیں۔ جن لوگوں نے پڑھا ہے سب ان نمازوں کی قضا کریں۔ اب تک بکر کے جتنے مرید تھے سب کی بیعت ختم ہو گئی ان سب کو اگر بیعت ہونا ہے تو کسی پیر جامع شرائط سے بیعت ہوں ورنہ بغیر پیر کے رہیں گے۔ اگر بکر ہی توبہ، تجدید ایمان ونکاح کے بعد کسی پیر جامع شرائط سے مرید ہو کر اجاز ت حاصل کرلے تو اس سے بھی مرید ہو سکتے ہیں اور اگر یہ توبہ ، تجدیدایمان اور بیوی والا ہو اور تجدید نکاح نہ کرے تو اسے امام بنانا ہر گز ہرگز جائز نہیں۔ اس کے پیچھے نماز پڑھنی قضا کے حکم میں ہے۔ اس سے ہر گز ہر گز مرید نہ ہوں جو پہلے مرید ہیں وہ سب کسی اور پیر سے مرید ہو جائیں۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵،(فتاوی شارح بخاری))
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org