8 September, 2024


دارالاِفتاء


اقامت بیٹھ کر سننا سنت رسول ہے یا سنت صحابہ؟ مشکوۃ غالبا،ص:۶۴ پر جو حدیث مبارکہ ہے ’’ولا تقوموا حتی تروني إلخ‘‘۔ دیوبندی کا کہنا ہے کہ یہ حدیث منسوخ ہو گئی ۔ کیا یہ صحیح ہے لہذا اقامت کے بارے میں عقلی ونقلی دلیل ضرور عنایت فرمائیں۔

فتاویٰ #1515

بسم اللہ الرحمن الرحیم – الجواب ــــــــــــــ: اقامت بیٹھ کر سننا مشروع ہے ، کھڑے ہو کر سننا مکروہ ہے۔ مضمرات پھر عالمگیری پھر شامی میں ہے: ’’یکرہ لہ الانتظار قائما لکن یقعد ثم یقوم إذا بلغ المؤذن قولہ حي علی الفلاح‘‘۔ کھڑے ہو کر اقامت سننا مکروہ ہے ، بیٹھا رہے جب مؤذن ’’حي علی الفلاح‘‘ پر پہنچے تو کھڑا ہو۔ اور حدیث ’’لا تقوموا حتی ترونی‘‘ منسوخ نہیں اس کی ناسخ کوئی حدیث نہیں۔ اب بھی اس پر عمل ہے۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved