22 December, 2024


دارالاِفتاء


پنج گانہ نماز قائم کرتے وقت مؤذن ہر بار تکبیر کہتا ہے اس طرح سے نماز جنازہ ، نماز تراویح، نماز وتر، نماز عیدودیگر قسم کی باجماعت نمازیں جن میں امام کی اقتدا کی جاتی ہے ، مؤذن تکبیر کیوں نہیں کہتا ہے؟ نماز کے آداب اور احکام کی روشنی میں اس کا فلسفہ کیا ہے؟

فتاویٰ #1457

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: شریعت نے جہاں اذان واقامت کا حکم دیا ہے وہاں اذان واقامت کہی جاتی ہے اور جہاں نہیں حکم دیا ہے نہیں کہی جاتی ہے۔ اس کا فلسفہ کیا ہے اللہ عزو جل و رسول اللہ ﷺ جانیں۔ بندے کا کام تعمیل ارشاد ہے نہ کہ بادشاہوں کے راز کی تفتیش۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved