بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: یہ مکان جب مسجد کے بالکل قریب ہے کہ اس کی اذان مسجد کی اذان سمجھی جائے تو وہاں اذان دینے میں کوئی حرج نہیں۔ عہد رسالت میں حضرت سیدنا بلال رضی اللہ تعالی عنہ نے مسجد نبوی شریف کے متصل مکان کی چھت پر سے اذان دی ہے۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org