بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: جن لوگوں نے حدیث مذکور سے استدلال کیا ہے یہ آپ ان لوگوں سے پوچھیے ، ہماری دلیل قول امام ہے، ہم مقلد ہیں مقلد کے لیے امام کا قول کافی ہے، فقہ حنفی کی تمام کتابوں میں یہی لکھا ہے کہ شروع اقامت میں بیٹھے رہیں اور ’’حي علی الصلاۃ‘‘، ’’حي علی الفلاح‘‘ پر کھڑے ہوں۔ حضرت امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی دلیل کیا ہے نہ اس کی حاجت نہ اس کے ہم مکلف ، ہاں اگر کوئی صاحب کوئی ایسی روایت دکھا دیں گے کہ شروع اقامت سے حضور اقدس ﷺ مسجد میں جلوہ فرما ہوں اور صحابۂ کرام نے کھڑے ہو کر اقامت سنی ہو تو پھر ہم اسے گھر تک پہنچا دیں گے ۔ جمعہ کی اقامت کے وقت صحابہ کرام بیٹھے رہتے تھے کہ کھڑے رہتے تھے اس بارے میں اب تک کوئی روایت میری نظر سے نہیں گزری ہے۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org