8 September, 2024


دارالاِفتاء


نماز فجر کے بعد (بروز عید الفطر) نماز عید الفطر کے قبل عیدگاہ میں کسی قسم کی نماز نفلی وغیر نفلی کا ادا کرنا جائز ہے؟ زید کہتا ہے کہ عید گاہ میں نماز فجر کے بعد کسی قسم کی نماز نماز عید سے قبل پڑھنا ناجائز وحرام ہے، کیا زید صحیح کہتا ہے؟

فتاویٰ #1430

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: عیدین کے دن نماز فجر کے بعد عیدین کی نماز ہونے تک نفل نماز مطلقا مکروہ ہے۔ گھر میں بھی، مسجد میں بھی اور عید گاہ میں بھی حتی کہ عورتوں کو بھی۔ تنویر الابصار میں ہے: ولا یتنفل قبلہا مطلقا۔ اس کے تحت شامی میں ہے: فمعنی الإطلاق في التنفل سواء کان في المصلی اتفاقا أو في البیت في الأصح وسواء کان ممن یصلی العید أولا حتی أن المرأۃ إذا أرادت صلاۃ الضحی یوم العید تصلیہا بعد ما یصلی الإمام في الجبانۃ۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved