8 September, 2024


دارالاِفتاء


صبح صادق شروع ہونے کے بعد فجر کی سنت سے پہلے اور سنت وفرض کے درمیان قضا نمازیں پڑھی جا سکتی ہیں کہ نہیں؟ جنتی زیور،ص:۱۹۷ میں درج ہے کہ صبح صادق سے سورج نکلنے تک فجر کی دورکعت سنت اور دو رکعت فرض کے سوا دوسری کوئی بھی نماز نفل پڑھنی منع ہے۔

فتاویٰ #1421

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: صبح صادق طلوع ہونے کے بعد سے لے کر آفتاب نکلنے تک نماز فجر سے پہلے بھی اور نماز فجر کے بعد بھی قضا نمازیں پڑھی جاسکتی ہیں اس لیے کہ قضا نمازیں فرض ہیں نفل نہیں اور اس وقت نفل نماز ممنوع ہے فرض ممنوع نہیں۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved