بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: مغرب اور عشا کی اذانوں کے درمیان کا فاصلہ گھنٹوں سے متعین کرنا درست نہیں ۔ حکم یہ ہے کہ وقت سے پہلے اذان کہنا جائز نہیں جب وقت ہو جائے تو بلا تاخیر اذان کہی جا سکتی ہے بعض بلاد میں غروب آفتاب کے بعد عشا کا وقت ایک گھنٹہ اٹھارہ منٹ پر ہوتا ہے وہ بھی بعض موسم میں ، وہیں دوسرے موسم میں مغرب کا وقت ایک گھنٹہ پینتیس منٹ رہتا ہے اور یہ جاڑے گرمی پر موقوف نہیں اس کا مدار طول البلد وعرض البلد پر ہے۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org