8 September, 2024


دارالاِفتاء


گوبر، لید وغیرہ سکھا کر بطور ایندھن کھانا پکانے کے کام میں استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں، مدلل جواب دیں۔

فتاویٰ #1382

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: سوکھے ہوئے گوبر اور لید کو جلا کر کھانا بنانا بلا کراہت درست ہے ، اصل اشیا میں اباحت ہے ، مباح کہنے والے کے ذمہ دلیل نہیں ہے ، دلیل اس کے ذمہ ہےجو اسے ناجائز و حرام کہتا ہو(بہار شریعت میں ہے: اپلے جلا کر کھانا پکانا جائز ہے ،حصہ دوم،ص:۹۲- فتاوی عالم گیری میں ہے: السرقین إذا أحرق حتی صار رمادا فعند محمد یحکم بطہارتہ وعلیہ الفتوی ، ہکذا فی الخلاصۃ۔جلد اول،ص:۴۹، کتاب الطہارۃ، الباب السابع في النجاسۃ وأحکامہا الفصل الأول في تطہير الأنجاس، دار الکتب العلمیۃ، بیروت۔ محمد نسیم مصباحی)۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved