8 September, 2024


دارالاِفتاء


اپنی بیوی کس حالت میں حرام ہوتی ہے، اور اگر کسی نے نادانی میں حیض کی حالت میں شہوت کیا ہو تو کیا حکم ہے؟

فتاویٰ #1352

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: حیض اور نفاس کے دنوں میں عورت سے صحبت حرام ہے اگر کسی نے صحبت کرلی وہ گنہ گار ہوا، اس پر توبہ کرنا فرض ہے ، قرآن مجید میں ہے: وَ يَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِيْضِ١ؕ قُلْ هُوَ اَذًى ١ۙ فَاعْتَزِلُوا النِّسَآءَ فِي الْمَحِيْضِ١ۙ اگر ابتدائی ایام میں صحبت کی تو ایک دینار اور اختتام کے قریب کیا تو آدھے دینار کا تصدق مستحب ہے ۔ ایک دینار ساڑھے تین ماشے سونا ہوتا ہے، صحبت کے علاوہ دیگر افعال جائز ہیں مثلا بوس وکنار۔ البتہ ناف کے نیچے سے لے کر گھنٹوں تک جسم کا کوئی حصہ بغیر ایسے موٹے کپڑے کے حائل کے جائز نہیں جس سے جسم کی گرمی محسوس نہ ہو اور اگر بہت باریک کپڑا ہے کہ جسم کی گرمی محسوس ہوئی تو جائز نہ ہوگا، بقیہ جسم کے ہر حصہ کو جیسے چاہے چھو سکتا ہے اگر چہ کوئی کپڑا بھی حائل نہ ہو ۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved