8 September, 2024


دارالاِفتاء


ایک حوض میں پانچ کوئنٹل پانی ہے اس میں ایک کچھوا ڈال دیا ہے اس پانی سے وضو کرنا کیسا ہے؟

فتاویٰ #1320

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: پانی میں رہنے والے کچھوے کے پانی میں ڈالنے سے پانی ناپاک نہ ہوگا اگر چہ پانی میں مرجائے، عامۂ کتب فقہ میں پانی میں رہنے والے بغیر خون کے جانوروں کا یہی حکم مذکور ہے ۔چناں چہ تنویر الابصار میں ہے : وإن مات فیہ غیر دموي کزنبورومائي المولد کسمک وسرطان۔ اس کے تحت شامی میں ہے : أي ما یکون توالدہ و مثواہ في الماء سواء کانت لہ نفس سائلۃ أو لا في ظاہر الروایۃ، بحر عن السراج۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved